سندھ

عمران خان نے 2018میں کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 2018 کا الیکشن کراچی سے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ سیاسی شعور رکھتے ہیں اور چاہتا ہوں کہ کراچی وہ شہر بنے جہاں دنیا سے لوگ نوکری کرنے آئیں،آئندہ عام انتخابات میں میں کراچی سے الیکشن لڑوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی شہر سے پورے ملک کا نظام چلتا تھا اور یہ وہ شہرتھا جہاں لوگ چھٹیاں منانے آتے تھے لیکن کراچی کے ساتھ گزشتہ دور میں زیادتی کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ لیڈر محبت بانٹتا ہے،نفرت نہیں اور کراچی کو تقسیم اور لڑائی سے سب سےزیادہ نقصان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو تقسیم سے سب سے زیادہ نقصان ہوا، کراچی کے لوگوں کوتقسیم کیاگیا لیکن ہم نے کراچی کے لوگوں کو ایک کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close