سندھ

ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق کی خودکشی کی کوشش

کراچی: ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق نے کافی مقدار میں خواب آور گولیاں کھالی تھیں جس کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے ان کا معدہ صاف کردیا ہے لیکن ان کی حالت ابھی بھی غیرتسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر الزام تھا کہ سینیٹ الیکشن میں انہوں نے ایم کیوایم کے بجائے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا جس پر پارٹی کی سطح پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکرانہوں نے خواب آور گولیاں کھائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close