سندھ

ایم کیوایم رہنماؤں کے اختلافات، پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل جاری

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں کے آپس کے اختلافات کے باعث پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل جاری ہے، ایم کیو ایم کے دونوں گروپوں پی آئی بی اور بہادر آباد کی جانب سے اراکین اسمبلی اور سینیٹ کے حوالے سے مختلف دعویٰ کئے جارہے ہیں تاہم مجموعی طور پر اصل صورت حال سامنے نہیں آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں گزشتہ ماہ 5 فروری کو سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر شروع ہونے والے تنازع کے باعث ایم کیو ایم متحد نہ رہ سکی بلکہ مختلف گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی پی آئی بی اور بہادرآباد کے گروپوں میں تقسیم نے نہ صرف کارکنان بلکہ اراکین اسمبلی اور سینیٹ کو بھی مشکل میں ڈالا ہوا ہے، جبکہ اراکین اسمبلی کے حوالے سے دونوں گروپوں کی جانب سے مختلف دعوی ٰ کئے جارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سندھ اسمبلی کے 15 کے قریب پی آئی بی جبکہ 14 ارکان بہادرآباد کے ساتھ ہیں، 4 ارکان بیرون ملک موجود ہیں جبکہ کئی ارکان نے خاموشی اختیار کرلی ہے، ایم کیو ایم کی تقسیم کے بعد ایم کیو ایم کے کئی اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑ رہے ہیں، ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو پارٹی کو چھوڑ چکی ہیں جبکہ نائیلہ منیر اور دیگر اراکین کا بھی امکان ہے وہ جلد پارٹی چھوڑ دیں گے۔ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 24 ارکان ہیں، اس حوالے سے بھی مختلف دعوے کئے جار رہے ہیں جبکہ ان میں سفیان یوسف ایم کیو ایم لندن کے ساتھ ہیں جبکہ آصف حسنین پی ایس پی میں شامل ہو چکے ہیں، اس طرح عبد الرشید گوڈیل جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close