سندھ

پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

کراچی: قومی ایئرلائن کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزارکو منشیات رکھنے کے الزام میں پیرس میں گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان ویوزکے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے749 کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویرگلزارکوفرانسیسی حکام نے منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پروازاسلام آباد سے پیرس پہنچی تھی کہ فرانسیسی حکام نے تلاشی کے دوران تنویرگلزارکو منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا تاہم فرانسیسی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ تنویرکے پاس سے کتنی منشیات برآمد ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے سیکیورٹی چیکنگ پی آئی اے کی ذمےداری نہیں ہوتی، سوال یہ ہے کہ تنویرنے سیکیورٹی مراحل سے گزارکرمنشیات کوطیارے میں کیسے پہنچایا، فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغازکرتے ہوئے اسے ابتدائی طورپرمعطل کردیا گیا ہے تاہم الزام ثابت ہونے پربرخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close