سندھ

کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں پراسرارطور پرقتل کی گئی حلیمہ کا مبینہ قاتل گرفتار

کراچی: ماں باپ کی شفقت سے محروم ننھے عبداللہ کی ماں حلیمہ کے مبینہ قاتل رضوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے سپر ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی خاتون حلیمہ کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ملزم رضوان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سپرہائی وے سے گرفتار کیا گیا جب کہ ملزم سے حلیمہ کے قتل سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی خاتون حلیمہ کی لاش 31 مئی کو دہلی کالونی سے ملی تھی جب کہ مبینہ ملزم رضوان نے خاتون کو دہلی کالونی میں کرائے پر مکان دلوایا تھا۔ ادھر مقتول حلیمہ کا کمسن بیٹا ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close