سندھ

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

کراچی: پاک بحریہ نے ساحلی علاقے میں ایک تربیتی مشق کے دوران سطح زمین سے فائرکیے گئے اینٹی شپ میزائل کاکامیاب تجربہ کیاہے۔سطح زمین سے فائر کیے گئے اینٹی شپ میزائل نے سمندرمیں موجوداپنے ہدف کوپوری کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت اورسینئرنیوی افسران موجودتھے۔وائس نیول چیف نے میزائل فائرنگ کے کامیاب تجربے میں حصہ لینے والے تمام افسروں اورجوانوں بالخصوص میزائل یونٹ کے عملے کی تعریف کی جن کی انتھک محنت اورعزم مصمم کی بدولت یہ تجربہ کامیابی سے ہمکنارہوا۔
ایڈمرل کلیم شوکت نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بحرہندمیں سکیورٹی کے تبدیل ہوتے ماحول اوراس حوالے سے پاک بحریہ کودرپیش چیلنجزپرروشنی ڈالی اورکہا پاکستان نیوی علاقائی امن وسلامتی کے حوالے سے سمندری حدود میں درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلیے بھرپورکرداراداکرتی رہے گی۔سربراہ پاک بحریہ مادروطن کی سمندری حدودکے تحفظ کے لیے افسروں اورجوانوں کی انتھک محنت اورخلوص نیت پرمکمل اعتمادرکھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close