سندھ

شہر قائد رینجرزاوردہشت گردوں میں مقابلہ، سپاہی فوادشہیداور 3اہلکارزخمی

کراچی میں رینجرز اور دہشتگردوں میں مقابلے کے نتیجے میں سپاہی فوادشہیداور 3اہلکارزخمی ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں نے گشت پرماموررینجرزاہلکاروں پراچانک حملہ کیا اوردستی بم ،خودکارہتھیاروں سے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فوادشہیداور 3اہلکارزخمی جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، تاہم ہلاک دہشتگردسے دستی بم، 2آوان بم اورایک نائین ایم ایم پستول برآمدہوا ہے۔ رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close