سندھ

تین 13 سالہ لڑکوں نے چھوٹی بچی کے ساتھ بھرے بازار میں ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ پولیس کو گرفتار کر نا پڑ گیا ، انتہائی حیران کن خبر آ گئی

کراچی پولیس نے سولجر بازار کے علاقے سے تین نوجوان لڑکوں کو گرفتار کرلیاہے جن کی عمریں 13 اور 14 سال کے درمیان ہیں ، تینوں لڑکوں نے بازار میں شاپنگ کیلئے آنے والی چھوٹی بچی کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور بدتمیزی کی جس پر پولیس کو شکایت کی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔لڑکوں کی شناخت شہریار ، عباد اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے ۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تینوں لڑکے اور لڑکی کراچی کے علاقے گل رانا سوسائٹی جو کہ سولجر بازار میں ہی واقع ہے ، اسی کے رہائشی ہیں ، پولیس کاکہناہے کہ 9 سالہ لڑکی کے والد کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی ہے جس پر انہیں حراست میں لیا گیاہے ۔لڑکی کے باپ نے الزام عائد کیاہے کہ یہ تینوں لڑکے گلی میں کھیل رہے تھے اور جس وقت میری بیٹی باہر نکلی تو انہوں نے اسے زبردستی گھسیٹ کر ویران جگہ پر لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم میری بیٹی کی دوست نے یہ معاملہ دیکھ کر فوری مجھے اطلاع دی اور میں نے فوری وہاں جا کر اپنی بیٹی کو بچایا ۔پولیس کا کہناہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے اور مقدمہ بھی درج ہو گیاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close