سندھ

شہریوں نے زندہ کتے بوریوں میں بند کرکے سرکاری دفتر کے سامنے ڈال دیئے، کس دفتر کے سامنے کیوں ڈالے،، آپ بھی جان کر ہنس پڑیں گے

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے مکینوں نے آوارہ کتوں کو بوریوں میں بند کرکے یونین کونسل آفس کے سامنے ڈال دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں علاقہ مکینوں نے منتخب کونسلرز کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے درجن کے قریب کتے بوریوں میں بند کرکے کونسلر آفس کے دروازے پر ڈال دیئے۔ بوری بند زندہ کتوں کو رکشوں کے ذریعے یونین کونسل کے دفتر تک لایا گیا، بوریاں ڈالتے ہی کونسلر آفس کے عملے کے ہوش اڑ گئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے مجبور ہو کر یہ اقدام اٹھایا ہے، ایک سال سے کونسلرز کی منتیں کر رہے ہیں، لیکن وہ کہتے ہیں کیپسول نہیں ہیں۔ علاقہ مکین احتجاج کے دوران آوارہ کتے کا نشانہ بننے والے بچے کو بھی اپنے ہمراہ لائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close