سندھ

ایم کیو ایم کو تقسیم نہیں ہونے دینگے، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (پی آئی بی) کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے وڈیرا شاہی ختم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر استقبالیہ کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ یوم تاسیس منا رہے ہیں اور جمہوریت کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے، ایم کیو ایم سے وڈیرا شاہی ختم کریں گے اور پارٹی کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے یوم تاسیس پر آج پی آئی بی اور بہادرآباد گروپ الگ الگ جلسے کر رہے ہیں، ایم کیو ایم پی آئی بی کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا جلسہ لیاقت آباد فلائی اوور پر، جبکہ ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کے سربراہ ڈاکٹر مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کا جلسہ نشتر پارک میں جاری ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں رہنما کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کے مسئلے پر ایم کیو ایم دو حصوں بہادرآباد اور پی آئی بی میں تقسیم ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں اسے سینیٹ الیکشن میں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close