سندھ

رینجرز کو مرحلہ وار واپس بھیجا جائے گا، مراد علی شاہ

حیدرآباد: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے تحت رینجرز کو مرحلہ وار واپس کیا جائے گا اب وقت آگیا ہے کہ پولیس امن و امان کی ذمہ داریاں سنبھالے۔

پولیس فیسیلی ٹیشن سینٹر حیدر آباد کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال میں کسی قدر بہتری آچکی ہے اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے تحت رینجرز کو مرحلہ وار واپس کیا جائے گا، رینجرز اور ملٹری پر پہلے ہی بہت ساری ذمہ داریاں ہوتی ہیں ان پر امن و امان اضافی بوجھ بن رہا ہے اس لیے وقت آگیا ہے کہ پولیس مکمل طور پر سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو سنبھالے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ راؤ انوار کے حوالے سے تفتیش پر کوئی سیاسی دباؤ نہ پہلے تھا اور نہ اب ہے، راؤ انوار سے متعلق سپریم کورٹ نے نوٹس لے رکھا ہے۔ پی ایس ایل سے متعلق انہوں نے کہا کہ جو ٹیم جیتے گی وہ میری فیورٹ ہوگی، پی ایس ایل کے تمام انتظامات مکمل ہوگئے ہیں خواہش ہے کہ نیاز اسٹیڈیم میں بھی پی ایس ایل کا میچ ہو، کرکٹ کراچی میں آئی اس کا سہرا پاکستان کے لوگوں کو جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close