سندھ

ایم کیوایم کے رہنما امین الحق کیخلاف مقدمہ درج

رینجرز کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر اور پروپیگنڈے کے الزام پر ایم کیوایم کے میڈیا کو آر ڈی نیٹر امین الحق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، عزیز آباد تھانے میں درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز تہترونگ کے ڈی ایس آر کی جانب سے عزیز آباد تھانے میں متحدہ قومی موومنٹ کے میڈیا کو آرڈی نیٹر امین الحق کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متحدہ رہنما رینجرز کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کر کے رینجرز کے جوانوں کے حوصلے پست کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

پولیس ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ایف آئی آر میں اشتعال انگیزی اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر ایم کیو ایم کے قائد سمیت 24 رہنماؤں کے خلاف کراچی کے ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں فاروق ستار، امین الحق اور حیدر عباس رضوی، وسیم اختر، کشور زہرہ، خالد مقبول صدیقی اور عبدالحسیب کو نامزد کیا گیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close