سندھ

ایم کیو ایم آج الیکشن کمیشن کے دفتر پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے ڈپٹی میئر ارشد وہرا کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹر کٹ چیرمین کے انتخابات ملتوی کیے جانے کے خلاف دوپہر الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیرمین کے انتخابات کو ایک سازش کے تحت مختلف بہانے بناکرمسلسل ٹالا جارہا ہے اورسوچے سمجھے منصوبے کے تحت طرح طرح سے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور وفاق کے اسٹیبلشمنٹ میں موجود متعصب عناصر کراچی اورسندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں۔

کراچی کے نامزد میئر نے کہا کہ کبھی حکومت سندھ اپنی چالبازیوں کے ذریعے اس معاملے کوعدالتوں میں گھسیٹ کرلے جاتی ہے اورکبھی الیکشن کمیشن آف پاکستان ان انتخابات کی گیند کوعدالت کے کورٹ میں ڈال دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدارا کراچی اورسندھ دشمنی بند کی جائے اور میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات فی الفور کرائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close