سندھ

کوٹہ سسٹم سندھ کیلئے تباہ کن، عاقبت نااندیش لوگوں نے کراچی کو بہت پیچھے دھکیل دیا، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی کا مستقبل پاکستان کا مستقبل ہے، کراچی کی ترقی سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے، ماضی میں بھی کراچی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اس شہر اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ نارتھ ناظم آباد تیموریہ لائبریری میں بلدیہ وسطی کے تعاون سے ویژن اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ سینٹر کی جانب سے فارما سیوٹیکل، میڈیا پوسٹ پروڈکٹ اور انگریزی زبان سیکھنے والے کامیاب طلبا و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے یونین کمیٹیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین، یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندے اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والا شہر ہے، اس شہر کو عاقبت نااندیش لوگوں نے بہت پیچھے دھکیل دیا، لیکن اب ایک مرتبہ پھر کراچی میں تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، تاہم کراچی کی ترقی کے لئے امن کا قیام بہت ضروری ہے اور امن کے قیام کیلئے حکومت شرپسند عناصر کے خلاف انتہائی اقدام بھی کرسکتی ہے۔ گورنر نے کہا کہ کوٹہ سسٹم نے بالخصوص کراچی اور سندھ کو تباہ کیا، کراچی کے اسٹیک ہولڈرز نے کوٹہ سسٹم پر صحیح آواز بلند کی تھی تاہم اس کو جاری رکھنا چاہیئے تھا اور اس کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے چاہیئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close