سندھ

خوفناک وبائی مرض بے قابو، بہن بھائیوں سمیت چار بچے لقمہ اجل، انتظامیہ چین چین لکھنے میں مصروف

زیریں سندھ میں خسرے کی وبا نے شدت اختیار کر لی اور بہن بھائی سمیت 4 بچے دم توڑ گئے۔ جام صاحب اور نواح کو خسرے نے بری طرح لپیٹ میں لے لیا۔ موذی مرض میں مبتلاگاؤں لال بخش سیٹھار دیہہ سات اکرو میں 2 بہن بھائی ڈیڑھ سالہ شاہدہ اور 3 سالہ میر حسن سیٹھار جاں بحق ہو گئے جبکہ قریبی دیہات صادق سیٹھار، محمد سیٹھار اور شیر سیٹھار سمیت دیگر کے 15 سے زائد بچے خسرے کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ڈگری سے نامہ نگار کے مطابق خسرے کی وبا شدت اختیارکرگئی ۔ موذی مرض کا شکار 2 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد بچے مرض میں مبتلا ہیں۔ہلاک شدگان میں نواحی گاؤں تاج محمد پی پی کے ڈیڑھ سالہ وکرم اور3 سالہ بھگوان داس شامل ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close