سندھ

حضرت علیؓ المرتضی ؓ کا یوم شہادت آج ملک بھر میں انتہائی مذہبی عقیدت واحترام سےمنایا جائیگا

حضرت علیؓ  المرتضی ؓ کا یوم شہادت  ملک بھر میں انتہائی مذہبی عقیدت واحترام سے آج (سوموار ) کو منایا جائیگا ،حکومت نے ’’یوم علیؓ ‘‘کے جلوسوں کے سلسلہ میں ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں ۔

سیدنا حضرت علی المرتضیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں ’’یوم علی ‘‘منایا جائے گا ۔مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے حضرت علی المرتضیؓ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ اہل تشیع تنظیموں کی جانب سے ’’یوم علیؓ کی مناسبت سے جلوس نکالے جائیں گے ۔کراچی میں بھی ملک بھر کی طرح جلوس نکالے جائیں گے ۔کراچی سے نکلنے والے مرکزی جلوس کی وجہ سے سیکیورٹی اداروں نے نمائش چورنگی سے کھارادر تک صدر ،ا یمپریس مارکیٹ ، ریگل ،تبت سنٹر ،جامع کلاتھ ،ڈینسو ہال، بولٹن مارکیٹ کی تمام مارکیٹوں اور دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ اطراف کی گلیوں کو کنٹینرز ،بسوں اور ٹرک لگا کر بند کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close