Featuredسندھ

نقیب اللہ دہشت گرد تھا یا نہیں بعد میں بتاؤں گا، راؤ انوار

کراچی: سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ نقیب اللہ دہشت گرد تھا یا نہیں یہ میں بعد میں بتاؤں گا۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ نقیب اللہ دہشت گرد تھا یا نہیں، یہ میں بعد میں بتاؤں گا، مقدمے کا چالان جمع ہونے دیں سب پتہ چل جائے گا۔صحافی نے سوال کیا کہ پولیس کے مطابق آپ کے سارے مقابلے جعلی تھے، جس پر راؤ انوار نے کہا کہ جے آئی ٹی بننے کے بعد سب واضح ہوجائے گا، سب کو بتاؤں گا پولیس مقابلے جعلی تھے یا نہیں۔اس سے قبل راؤ انوار کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے تاہم روانگی کے وقت راؤ انوار کو جیل لے جانے والی گاڑی خراب ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close