سندھ

شب برأت کل نہایت عقیدت و احترام اور پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شب برأت کل نہایت عقیدت و احترام اور پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ شب برأت کے موقع پر شہر بھر میں دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے، شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، شہری اپنے پیاروں کی ارواح کے ایصال ثواب کی خاطر فاتحہ کیلئے قبرستان بھی جائیں گے، سندھ پولیس نے شب برأت کے موقع پر شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے سخت سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close