سندھ

سیاسی جماعت کی بیرون ملک قیادت کراچی کے امن کو چیلنج کررہی ہے، ترجمان رینجرز

کراچی: رینجرز کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود سیاسی قیادت کی اشتعال انگیز تقاریر شہر کے امن کو چیلنج کر رہی ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود سیاسی قیادت کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر شہر کے امن کو چیلنج کر رہی ہیں جب کہ ان تقاریر میں طلبا کو صحافتی اداروں، فنکاروں اور تاجروں پر حملوں اور بدامنی کے لئے اکسایا جارہا ہے تاہم رینجرز ان شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شاپبنگ سینٹرز  اور جن افراد کو دھمکیاں دی جارہی ہیں انہیں بھرپور سیکیورٹی دی جائے گی، عوام مشکوک افراد کی گرفتاری کے لئے سیکیورٹی اداروں کی مدد کریں اور شہر بھر میں جہاں بھی سیکیورٹی کی ضرورت ہو رینجرز اور پولیس سے رابطہ کیا جائے جب کہ شہری رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close