سندھ

کراچی جیل کے قیدیوں کا کھانا مستند، چیف جسٹس نے خود کھا کر ۔۔۔۔۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سینٹرل جیل کے دورے کے دوران قیدیوں کے لئے بننے والا کھانا خود کھا کر اس کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے دیگر جج صاحبان اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ہمراہ کراچی سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس قیدیوں کے مختلف بیرکس میں گئے اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس نے قیدیوں کے لیے بنایا گیا کھانا کھا کر اس کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران قیدیوں نے چیف جسٹس کے سامنے شکایتوں کے انبار لگادیئے، کئی قیدیوں نے شکایت کی کہ سزائیں پوری ہونے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جارہا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ کی سزا مکمل ہو چکی تو رہائی مل جائے گی، جسٹس ثاقب نثار نے جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی سینٹرل جیل کے انتظامات دیگر صوبوں سے بہتر ہیں، جن قیدیوں کو ریلیف مل سکتا ہے ان کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close