Featuredسندھ

شہرقائد 5 دن تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا

کراچی: شہرقائد 5 دن تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا جب کہ پارہ آج ایک بار پھر40 ڈگری کو چھونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوالرٹ کے ذریعے اگلے 5 دن گرم موسم کے لحاظ سے اہم قرارد ے دیے۔ اگلے 5 سے6 روز کے دوران درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کا امکان ہے اوراس دوران درجہ حرارت 40 سے 43ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

گزشتہ روز سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں 8 گھنٹوں تک مکمل طورپربند رہیں اورمتوازی سمت کی شمال مغربی ہوائیں چلیں دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہوئیں جس کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

سمندری ہوائیں چلنے کے بعد مسلسل اوپر کی جانب بڑھتا گرمی کا پارہ 38 ڈگری کوچھوکر واپس ہونا شروع ہوا، جمعے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 38.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہدایت نامہ ان تمام اداروں کو ارسال کیا گیاہے جوگرم اورخشک موسم کے دوران شہریوں کو سہولتیں اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے ذمے دارہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close