سندھ

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سےایک شخص جاں بحق، پارا 43 ڈگری تک پہنچ گیا

کراچی: شہر قائد میں درجہ حرارت آج بھی 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جب کہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور دوپہر 2 بجے درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شہریوں کو آج بھی چلچلاتی دھوپ اورگرم ہواؤں کا سامنا رہے گا جب کہ آج بھی شہر کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے، گزشتہ روزکی طرح آج بھی سمندری ہوائیں بند ہیں، دن بھرشمال کی جانب سے 10 کلومیٹرکی رفتارسے گرم اورخشک ہوائیں چلتی رہیں گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہونے سے شہرہیٹ ویوسے محفوظ ہے تاہم شدید گرمی کی لہر مزید دوسے تین روزجاری رہے گی۔ شدید گرمی کے باعث ایک شخص بحق ہوگیا ہے۔

دوسری جانب شدید گرمی کے باعث اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 21 سے 23 مئی تک ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزشہرقائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کونڈھال کردیا تھا جب کہ پارہ 44 ڈگری تک جاپہنچنے سے قیامت خیز گرمی کے باعث لوگ بلبلا اٹھے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close