Featuredسندھ

سبیکا شیخ کی میت آج رات پاکستان پہنچے گی، خاندانی ذرائع

کراچی: پاکستان کی ہونہار طلبہ سبیکا کی میت ٹرکش ائیرلائن سے آج رات پاکستان پہنچے گی۔

پاکستان ویوز کے مطابق پاکستان کیہ ہہونہار طالبہ سبیکا شیخ کی میت ٹرکش ائیرلائن سے آج رات پاکستان پہنچ جائے گی۔ سبیکا کی نماز جنازہ حکیم سعید گراونڈ میں کل صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نمازجنازہ میں اہم سیاسی شخصیات نمازِ جنازہ میں شریک ہوں گی جب کہ تدفین عظیم پورہ قبرستان میں ہوگی۔

دوسری جانب سبیکا شیخ امریکا میں جس فیملی کے ساتھ مقیم تھی انہوں نے بھی سبیکا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سبیکا کے والدین نے اپنی بیٹی کی بہترین پروش کی تھی۔

امریکا میں سبیکا کی نمازجنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اوراس کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ اپنے وطن روانہ کیا۔

واضح رہے کہ سبیکا گزشتہ ہفتے ٹیکساس کے اسکول سینٹا فے میں، اسکول کے ہی ایک 17 سالہ سفید فام طالب علم کی اندھا دھن فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close