Featuredسندھ

کراچی میں شدید گرمی، پارہ 42 ڈگری سے تجاوز کرگیا

کراچی: شہر قائد میں آج بھی سورج آگ برسانے لگا کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو جاری کردیا ہےشہر کا درجہ حرارت آج بھی 44 ڈگری سینٹی گریڈکو چھوئے گا۔ سمندری ہوائیں تیسرے روز بھی بند ہونے کے باعث شہریوں کو آج بھی گرم ہواؤں اور چلچلاتی دھوپ کا سامنا ہے۔ تاہم آج شمال کی جانب سے ہلکی رفتار سے گرم ہوائیں چلیں گی۔ دوپہر2 بجے کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا جب کہ گرمی کی شدت (ہیٹ انڈیکس)44 درجہ محسوس کی جارہی ہےاور ہوا میں نمی کا تناسب 4 فیصدریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کا سلسلہ جمعرات تک برقرار رہے گا۔

کراچی میں حالیہ گرمی سے 60 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دوسری جانب شہر میں جاری شدید گرمی کے باعث سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں آج ہونے والے امتحانات موخر کردیئے گئے ہیں۔ ایس ایم آئی یو میں 22 سے 24 مئی تک ہونے والے امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ رجسٹرار سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے مطابق 25 مئی سے شیڈول بقیہ امتحانات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔

واضح رہے کراچی میں گزشتہ تین روز سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جب کہ گرمی، ہواؤ کی بندش اور کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا عذاب کیاہوا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق کراچی میں حالیہ گرمی کے سبب چند روز کے دوران 60 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اندرون سندھ میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ، موئن جو دڑومیں 42، دادو، سکھر میں 43، مٹھی میں 44 اور چھور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close