سندھ

نالے کی صفائی کے دوران گھر گر گیا

گلبرگ کے علاقے کے بی آر میں نالے کی صفائی کےدوران نالے پر واقع ایک گھر کا آدھا حصہ نالے میں گر گیا ملبے میں 8 افراد کے دبنے کی اطلاعات ہیں جب کہ 4 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے گلبرگ ٹاؤن کے علاقے کے بی آر سے ایک مرکزی برساتی نالہ گذر رہا ہے جو آگے جا کر گجر نالے میں مل جاتا ہے،مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کے باعث نالے کی صفائی کا کام جاری تھا کہ ہیوی مشینری کے استعمال کے باعث نالے پر بنے گھر کا آدھا حصہ نالے میں جا گِرا۔

ریسکیو اداروں کے مطابق نالے میں گرنے والے گھر میں 8 افراد موجود تھے جن میں سے 4 افراد کو نکال لیا گیا ہے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایک بچہ نالے میں بہ گیا ہے جس کے لیے ایدھی غوطہ خوروں کو بلایا گیا ہے جنہوں نے بچے کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔

واضح رہے مون سون بارشوں کے خطرے کے پیش نظر کراچی کے تمام نالوں کی صفائی کے لیے خصوصی فنڈ مختص کیے گئے تھے جس کے بعد کراچی کے نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

یاد رہے دو سال قبل مون سون بارشوں کے درمیان اسی نالے میں شفیق موڑ کے مقام پر ایک کار میں سوار میاں بیوی اور ایک بچہ ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close