سندھ

امجد صابری قتل میں بلڈرمافیاملوث،مرکزی ملزم گرفتار

کراچی: کراچی ڈسٹرکٹ سنٹرل پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قوال امجد صابری کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیاجبکہ قتل کے محرکات بھی معلوم ہوگئے۔

 تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد صابری کے قتل میں بلڈرز مافیا ملوث ہے جبکہ اجرتی قاتلوں کوسیاسی پارٹی کی سرپرستی بھی حاصل رہی،نیزگرفتار ملزم نے انکشاف کیاکہ مخصوص افراد کے کہنے پر امجد صابری کو پہلے دھمکیاں دی جاتی رہیں اورپھر اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کروادیا گیا۔ پولیس ذرائع نے مزیدبتایاکہ امجد صابری کے قتل میں ملوث دیگر 5 ملزموں کی تلاش میں پولیس پارٹی اندرون سندھ روانہ کردی گئی۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close