سندھ

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کو اغواکرنے والو ں میں وزیر داخلہ سندھ بھی ملوث ہیں :غلام سرور سیال

لاڑکانہ : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما غلام سرور سیال نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا اور اسد کھرل کو فرار کرانے میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور ان کے بھائی کا ہاتھ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر اویس شاہ کو لاڑکانہ کے ٹولے نے اغوا کیا ہے ۔
لاڑکانہ میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اویس شاہ کو سیال برادر ان کے سہولت کاروں نے اغوا کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اسد کھرل کو فرار کرانے میں بھی سہیل انور سیال اور طارق سیال براہ راست ملوث ہیں ،اسد کھرل کی وجہ سے رینجرز اور پولیس کو آپس میں لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ طارق سیال لاڑکانہ کا عزیر بلوچ ہے اور سیال برادران لاڑکانہ کو لیاری گینگ وار کی طرح چلا رہے ہیں ۔سرور سیال کا کہنا تھا کہ اسد کھرل اور سیال برادران پیپلز پارٹی کے اعلیٰ ترین شخصیات کے فرنٹ مین ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیال برادران نے مخالفت پر میرے بھانجے وقار کو قتل کیا اور اب دونوں بھائی ملک سے فرار ہونے کی تیاری میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close