سندھ

خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا، یہ دراصل کون تھی اور کس نے قتل کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

گزشتہ ہفتے بلال کالونی سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق کراچی میں ایک اورحوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی، 24 مئی کو نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی سے ملنے والی خاتون نازیہ کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔ نازیہ کواسی کے شوہر، ساس اورنند نے مل کرقتل کیا۔گرفتارملزموں نے نازیہ کے قتل کا اعتراف کرلیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی قتل کے واضح شواہد مل گئے جہاں مقتولہ کا گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا اورپھرخود کشی کا رنگ دے دیا گیا۔واضح رہے کہ پولیس نے واقعے کے روزمقتولہ کے شوہرکو حراست میں لیا تھا اورشوہرکے اعتراف جرم اور نشاندہی پر نازیہ کی ساس اور نند کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close