سندھ

ہمیں مٹانے کی کوشش کی گئی، پاکستان تا قیامت قائم رہے گا اور ایم کیو ایم بھی تا قیامت قائم رہے گی، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں مٹانے کی کوشش کی گئی،پاکستان تا قیامت قائم رہے گا اور ایم کیو ایم بھی تا قیامت قائم رہے گی ۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے پی آئی بی میں لیبر ڈویژن کی جانب سے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ11جون کو تحریک کے 40 سال مکمل ہونے پر آپکو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ریاستی آپریشن اور اتنے جبر و ظلم کے باوجود ہم آج تک قائم ہیں اور اپنی جگہ پر موجود ہیں ۔ پاکستان تا قیامت قائم رہے گا اور ایم کیو ایم بھی تا قیامت قائم رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آبا اجداد نے پاکستان بنایا تھا اور ہم اس پاکستان کو بچائینگے ۔ بلدیاتی نظام صرف نمائشی ہے بلدیاتی نظام میں کوئی اختیارات نہیں ہیں ۔ کیا ہم صرف مظلوموں کے نام پر ، مہاجروں کے نام پر ووٹ لینگے ؟ پھر بھی اپنے حقوق حاصل نہ کرپائے ؟ انہوں نے کہا کہ 11 الیکشن لڑچکے ہیں کیا کچھ حاصل وصول ہوگا ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں مٹانے کی کوشش کی گئی۔جس طرح پاکستان بنایا اسی طرح ہماری تحریک بھی قائم رہے گی۔چالیس سے ہم مہاجر نام کی سیاست کر رہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے 22 اگست کو ایم کیو ایم کو بچایا ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے یکجہتی کے لئے ہر ممکن کوشش کی ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے ہر بات کو ایک طرف کرکے مہاجر ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچانے کی کوشش کی ۔ اگر سچ بول دیا تو عوام کا ہاتھ ہوگا اور ان لوگوں کا گریبان ہوگا ۔ مہاجر قوم کی محنت کا ضائع کئے بغیر مستقبل کا سوچیں ساری باتوں کو درگزر کریں ۔

انہوں نے کہا کہ بہادرآباد کے ساتھی اپنی ضد اور انا کو ایک طرف رکھ کر مہاجر قوم کے بارے میں سوچیں ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں ۔ بہادرآباد والے سینیٹ انتخابات کے دوران بھی فاروق ستار نے کہا تھا مجھ پر اعتماد کرو میں 4سیٹیں نکال کر دوں گالیکن ہماری بات نہیں مانی گئی اور وہ لڑتے رہے۔سینیٹ کی جو سیٹ ملی وہ بھی ہماری ہی خیرات تھی۔کچھ لوگوں نے آج پارٹی پر قبضہ کر لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close