سندھ

سندھ نیشنل تحریک نے عیدالفطر کے بعد بھارتی آبی جارحیت اور دہشتگردی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا

حیدرآباد: سندھ نیشنل تحریک نے عیدالفطر کے بعد بھارتی آبی جارحیت اور دہشت گردی کہ خلاف صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 1960 کے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے سندھ سمیت ملک کے دیگر دریاؤں پر غیرقانونی ڈیم تعمیر کرنا بھارت کی آبی دہشت گردی ہے جس کا اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کو نوٹس لینا چاہئے۔سندھ نیشنل تحریک کے سربراہ اشرف نوناری نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں زرعی پانی کی شدید قلت اور بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاؤں پر زبردستی غیرآئینی ڈیم بنانے کا ذمہ دار پنجاب ہے، پاکستانی حکومت نے انٹرنیشنل کورٹ آف اربیٹریشن International Court of Arbitrtion میں بھارت کے خلاف مقدمہ درج کیا مگر نواز حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان عالمی عدالت میں یہ سے کیس ہار گیا، انہوں نے کہا کہ آج بھارت نیلم دریا پر کشن گنگا ڈیم تعمیر کر رہا ہے جس سے ملک کہ اندر زرعی پانی کی شدید قلت پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا ملک کی چار صوبائی اسمبلیوں میں سے تین اسمبلیاں اکثریت رائے سے کالاباغ ڈیم کی تعمیرکو مسترد کر چکی ہیں، ملک کے اندر پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ضروری ہے کہ 1992 کہ معاہدہ آب پر مکمل عمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سندھ نیشنل تحریک سندھو دریا سمیت ملک کے دیگر دریاؤں پر بننے والے غیرقانونی ڈیمز اور بھارت کی عالمی آبی دہشت گردی کے خلاف عیدالفطر کہ بعد سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلائے گی، انہوں نے عالمی بینک سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ طاس معاہدہ میں ضامن ہے اس لیئے وہ بھارت پر دباؤ ڈالے اور اس کو پابند کرے کہ وہ سندھ طاس معاہدہ پر عمل کرے اور پاکستان کہ پانی پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے ڈیموں کی تعمیر کا سلسلہ فی الفور بند کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close