سندھ

قوم پرست جماعتیں نوجوانوں کو بہکا کر ریاست مخالف ایجنڈے پر کام کراتی ہیں اور ان کو مجرم بناتی ہیں، علی حسن مگسی

لاڑکانہ: جسقم بشیر خان قریشی گروپ ضلع قمبر کے سابق ضلعی صدر علی حسن مگسی نے اپنے ساتھیوں آصف لاشاری، آصف مگسی اور سلیم کلہوڑو و دیگر کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسنگ پرسنز کا ذمہ دار قوم پرست جماعتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے وہ نوجوانوں کو بہکا کر ریاست مخالف ایجنڈے پر کام کراتے ہیں اور ان کو مجرم بناتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومپرست جماعتیں نوجوانوں کو بالآخر روپوش کرادیتی ہیں اور اس کا الزام اداروں پر لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متاثرہ خاندانوں سے مکمل ہمدردی ہے لیکن ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے اصل دشمن کو پہنچانیں اور اپنے بچوں اور نوجوانوں کو ان عناصر سے دور رکھیں اور ریاستی اداروں کی مدد کریں تاکہ ایسے منفی عناصر کا سد باب ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں 10 سال تک قومپرست جماعت سے منسلک رہا مجھے اس عرصے میں ذلت اور رسوائی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا، ڈیڑھ سال پہلے میں نے اپنے ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شمولیت اختیار کی تھی اور آج ہم عزت اور وقار کی زندگی گذار رہے ہیں، یہ تنظیمیں غیر ریاستی ایجنڈے پر کام کررہی ہیں جس کے لیے اپنے بچوں اور رشتہ داروں کو اس سے دور رکھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close