سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی سے 3 روز میں کچرا اٹھا کر شہر کو صاف کرنے حکم

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے شہر سے 3 روز میں سارا کچرا اٹھا کر شہر کو صاف کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی میں صفائی کی صورت حال اور پانی کی فراہمی سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کے علاوہ کمشنر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور ضلعی ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی، اجلاس کے دوران واٹر بورڈ حکام نے وزیر اعلیٰ کو شہر میں پانی کی فراہمی کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ واٹربورڈ، کےایم سی اور ڈی ایم سیز میں انتظامی کمزوریاں ہیں، ان کمزوریوں کو ٹھیک کرکے ملازمین سے کام لیاجائے، پانی کے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے، پانی چوروں کو گرفتار کیا جائے، صنعت کاروں کو قانونی طور پر پانی مہیا کیاجائے۔ انہوں نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ  3 دن میں شہر سے کچروں کے ڈھیر کو اٹھا کر صفائی کی صورت حال کو بہتر کیا جائے ، بصورت دیگر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہر روز 12 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس میں سے چند ہزارٹن کو ہی ٹھکانے لگایا جاتا ہے جس کے باعث شہر میں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے  ہیں چاہے وہ کوئی مرکزی شاہراہ ہویا محلے کی گلیاں جدھر دیکھو کچرا اورگٹر ابلتے ہی نظرآتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close