سندھ

عید الفطرتک معتدل موسم کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں عیدالفطر تک معتد ل موسم کی پیش گوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں عیدالفطر تک معتد ل موسم کی پیش گوئی کردی۔ زیاد ہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے، سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ابر آلودموسم کی وجہ سے درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیا ت کا کہناہے کہ سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے منگل کو شہر کا مطلع متوازن رہا ،اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ،گزشتہ روز شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی 40 کلومیٹر کی رفتار سے تند وتیز ہوائیں چلیں جبکہ آج کو بھی سمندر کی جانب سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کا کہناہے کہ رواں ماہ کی 14 جون تک شہر کا موسم متعدل رہنے کا امکان ہے ۔

درمیان میں کسی ایک اور روز کے لیے درجہ حرارت معمولی تک بڑھ سکتا ہے ، شاہد عباس کا کہناہے کہ اس وقت کراچی اپنے روایتی موسم کی زد میں ہے اور اگلے 10سے 12روز کے درمیان بالائی پنجاب جبکہ سندھ پر کسی بیرونی سسٹم کے اثرات نہ ہونے کی و جہ شہر کا درجہ حرارت متوازن ہے ،کیونکہ بیرون موسمیاتی عمل دخل کی ہی وجہ سے سمندری ہوائیں منقطع اور شمال مغربی ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جوبسااوقات شدید گرمی کی شکل اختیار کرلیتا ہے ،محکمہ موسمیات نے آج (بدھ) کو تیز سمندری ہوائیں چلنے جبکہ ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی ہے تاہم شہر میں بونداباندی یا بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close