سندھ

کراچی سے ایک اور ٹارگٹ کلر گرفتار، متحدہ لندن سے رابطوں کا اعتراف

کراچی: پولیس اور رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں مشترکہ کارروائی کرکے مفرور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر کو حراست میں لے لیا، ملزم خالد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم خالد ایم کیو ایم کے یوسی چیئرمین راشد مما کے قتل میں ملوث ہے، راشد مما کو ایم کیو ایم لندن کے کارندے کہکشاں کے کہنے پرقتل کیا گیا تھا، کہکشاں خان اور اس کی ٹیموں میں بینک ٹرانزکشن بھی ہوئی۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزم خالد نے وارداتوں کیلئے کئی ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں، وقوعہ کے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ملزم کی نشاندہی ہوئی، ملزم سے واردات میں استعما ل ہونیوالا سلحہ بھی برآمد کر لیا گیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ملزم خالد نے ایم کیو ایم لندن کی قیادت سے مستقل رابطے کا اعتراف بھی کیا ہے، ملزم کو متحدہ لندن کی جانب سے کراچی میں فنڈز اکھٹا کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close