سندھ

دہشت گردوں کی معاونت کا الزام؛ پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل عدالت سے فرار

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہوگئے جب کہ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دہشت گردوں کی معاونت اور ان کے علاج سے متعلق کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستیں مسترد کردیں ، جس پر وسیم اختر، رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی تو عدالت کے احاطے میں موجود رہے تاہم قادر پٹیل کا اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

 قادر پٹیل نے کہا کہ  وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں اور کسی صورت گرفتاری نہیں دیں گے جب کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جاؤں گا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے عبدالقادر پٹیل کے عدالت سے فرار ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے،سہیل انورسیال نے پولیس کو ہدایت کی کہ  عبدالقادرپٹیل کو گرفتار کرکے قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close