سندھ

ایم کیو ایم پاکستان کو اب تک سیاسی آزادی نہیں دی گئی، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو اب تک سیاسی آزادی نہیں دی گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کراچی کے حلقہ این اے 241 کورنگی سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو اب تک سیاسی آزادی نہیں دی گئی، کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے دفاتر واپس کئے جائیں، 165 لاپتا افراد بازیاب نہیں کرائے گئے، بے گناہ اسیروں کو رہا نہیں کیا جارہا، مردم شماری کا تصدیقی عمل بھی نہیں ہوا، ترقیاتی فنڈز اب بھی سندھ بھر میں خرچ ہورہے ہیں، حلقہ بندیوں میں ناانصافی، ترقیاتی فنڈز کااستعمال قبل از انتخاب دھاندلی ہے، نگراں حکومت تقریباً پیپلز پارٹی کی ہے۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ امیدواروں کے اخراجات پر پابندی لگائی گئی ہے، لیکن جماعت پر نہیں، ہمیں دیوار سے لگائے جانے کا عمل اب بند ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن کے بائیکاٹ کا لفظ استعمال نہیں کیا، الیکشن کمیشن کو عبوری فیصلہ تسلیم کرنا چاہیئے، مائنس ون فارمولا تک تو ٹھیک، اگر ایم کیو ایم کو مائنس کرنے کا تاثر ملا تو کوئی بھی فیصلہ کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر شپ پر میرا نام لکھنا چاہیئے۔ فاروق ستار نے حلقہ این اے 241، 245 اور 247 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کافی دوست کاغذات جمع کرا رہے ہیں، این اے 243 میں عمران خان کا مقابلہ علی رضا عابدی کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close