سندھ

فاروق ستار کے بغیر بھی پارٹی اچھی چل رہی ہے، عامر خان

حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بہادرآباد کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ فاروق ستار پارٹی میں آنا چاہیں تو آجائیں لیکن پارٹی ان کے بغیر بھی اچھی چل رہی ہے۔ حیدرآباد میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار پارٹی میں آنا چاہیں تو آجائیں لیکن انہیں ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں ہوگا، جبکہ پارٹی فاروق ستار کے بغیر بھی اچھی چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ جاری کرنے اور پارٹی رجسٹریشن کا اختیار کنوینر کے پاس نہیں رابطہ کمیٹی کے پاس ہے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ تنظیم کا مرکز بہادر آباد میں ہے، کسی کا گھر مرکز نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close