سندھ

شہرکامطلع آج ابرآلود اورگرم مرطوب رہنے کی پیش گوئی

کراچی: شہر قائد میں آج ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے معمولی حدت جبکہ موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ہوا میں نمی کاتناسب غیر معمولی طور پر زیادہ رہاصبح کے اوقات میں 75فیصد تک بڑھنے والی نمی کے تناسب میں بعد ازاں دن بھر صرف 10فیصد کمی ہوئی، جس کی وجہ سے دن کے وقت معمولی حدت رہی تاہم سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی 35کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت معتد ل رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5ڈگری ریکارڈ ہوا، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج (بدھ ) کو شہر کا مطلع بیک وقت ابر آلود اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے، آج بھی سمندر کی جانب سے تند وتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے پارہ 34ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close