سندھ

کراچی کے مینڈیٹ کو برسوں سے بھارت نے یرغمال بنا رکھا ہے

پشاور میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، ہماری تینوں سرحدوں پر کشیدگی ہے، صوبوں میں مکمل بااختیار حکومتیں ہونی چاہیے، جسکی ہمارا آئین ضمانت دیتا ہے، صوبے وفاق سے حاصل کردہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا نہیں چاہتے۔

انھوں نے کہا کہ لڑنے لڑانے والے نہیں ہیں، ملک میں امن چاہتے ہیں، کراچی کے مینڈیٹ کو برسوں سے بھارت نے یرغمال بنا رکھا ہے، قومی پرچم کے سائے تلے پوری قوم متحد ہے، دیگرجماعتوں سےبھی قومی پرچم کی حفاظت میں تعاون کی درخواست ہے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا چاہیے۔

رضا ہارون کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کا پر وزیراعلیٰ میئر بننا چاہتا ہے، عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے کام نہیں ہوگا تو حکومت بے کار ہے ، تعلیم اور امن و امان کی ذمہ داری مقامی حکومتوں کی ہوتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو قومی اسمبلی نہیں عوام کے ووٹ سے منتخب ہونا چاہئے ملک کی خارجہ اور داخلہ پالیسی متاثر ہورہی ہے، خارجہ پالیسی عام آدمی کا مسئلہ نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close