سندھ

کراچی میں پکنک مناتے ہوئے 2 افراد سمندر میں ڈوب گئے

کراچی: سینڈزپٹ پر پکنک منانے کے دوران سمندر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان لڑکے ڈوب گئے۔

پاکستان ویوز کے مطابق ہاکس بے کے تفریحی مقام سینڈزپٹ ہٹ پکنک منانے کے لیے آنے والے افراد پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب سمندر میں نہاتے ہوئے 2 لڑکے کو بے رحم موجیں بہا کر لے گئیں۔

اس موقع پر ساحل پر موجود افراد کی چیخ و پکار سن کر وہاں پر موجود پاک بحریہ کے لائف گارڈز موقع پر پہنچ گئے اور ڈوبنے والے 2 افراد کو کافی تلاش کیا تاہم ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close