سندھ

ملک کے اداروں سے کہتا ہوں کہ انتخابات وقت پر کرائیں، خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات اہم اور ملکی سالمیت سے وابستہ ہیں لہذا ملک کے اہمیت رکھنے والے اداروں سے کہتا ہوں انتخابات وقت پر کرائیں۔

سکھر میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری نااہلیوں کی وجہ سے پاکستان 2 حصوں میں تقسیم ہوا جب کہ آمروں کی غلط پالیسیوں سے ملک کمزور ہوا تاہم ذوالفقارعلی بھٹو نے کئی تحریکوں کو سیاسی سوجھ بوجھ سے ختم کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ عدم استحکام کے باعث چھوٹے ملک بھی ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ یہ انتخابات اہم اور ملکی سالمیت سے وابستہ ہیں، ملک کے اہمیت رکھنے والے اداروں سے کہتا ہوں انتخابات وقت پر کرائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close