Featuredسندھ

انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے، آصف علی زرداری

نواب شاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دے گی اور اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنائے گی۔ نواب شاہ میں تقریب سے خطاب کے دوران آٓصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور اس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے، کارکن الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنائے گی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج سے میں نے اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا ہے، فریال تالپور نے نواب شاہ میں بہت کام کرایا ہے مگر اس کے باوجود یہاں مزید کئی ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے، اس لئے میں نے خود الیکشن لڑنے کا اعلان کیا، الیکشن میں کامیاب ہوکر نواب شاہ ضلع کو ماڈل ضلع بناؤں گا، لاہور والوں کو دعوت دے کر نواب شاہ بلاؤں گا اور انہیں دکھاؤں گا کہ ماڈل ضلع کیسا ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close