سندھ

بلاول بھٹوزرداری کی رینجرزاختیارات کا معاملہ آئین وقانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت

کراچی: پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

 کراچی میں بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری سے وزیراعلی سندھ  قائم علی شاہ نے ملاقات کی جس  میں رینجرزکے قیام اورخصوصی اختیارات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی وزرا کی کارکرد گی سمیت شہرقائد میں صحت و صفائی کی صورتحال پربریفنگ دی جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کورینجرزاختیارات کا معاملہ آئین وقانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت  کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close