سندھ

شہر قائد کے سینکڑوں شہری ہسپتال پہنچ گئے، ان کے ساتھ کیا ہوا، جان کر آپ پریشان ہوجائیں

عیدالفطر کے موقع پر انواع واقسام کے پکوان اور کھانوں کی وجہ سے کراچی میں سیکڑوں افراد بدہضمی اور گیسٹروکے مرض میں مبتلا ہوگئے۔بیمار افراد کو سرکاری اور نجی اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی، سیکڑوں بچے قومی ادارہ اطفال سمیت دیگر اسپتالوں میں گیسٹروکے مرض میں مبتلا لائے گئے، عید پر بسیار خوری سے ضعیف افراد کو بھی پیٹ کی بیماریوں کا سامنا رہا۔ جناح اسپتال، سول اسپتال، عباسی شہید اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی، سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال، سندھ گورنمنٹ کورنگی اسپتال، سندھ گورنمنٹ ابراہیم حیدری اسپتال، سندھ گورنمنٹ سعودآباد اسپتال سمیت نجی اسپتالوں میں عید کے ایام میں بدپرہیزی اور تیز مصالحے دار مرغن کھانے کھانے کی وجہ سے پیٹ میں درد، اسہال اور قے کی شکایات پر سیکڑوں مریض اسپتالوں میں لائے گئے ، جناح اسپتال میں عیدکے تین دن کے دوران گیسٹرو، قے اوراسہال کے مرض میں درجنوں افراد کو شعبہ حادثات لایاگیا سول اسپتال میں بھی عید کے تین دن تک بسیاری خوری کی وجہ سے سیکڑوں افراد بدہضمی اورگیسٹرو میں مبتلاافراد لائے گئے۔اسی طرح عباسی شہید اسپتال ، نیوکراچی اسپتال، ؛لیاقت آباد اسپتال، کورنگی اسپتال، قطر اسپتال، کورنگی اسپتال سمیت دیگر نجی اسپتالوں میں بھی درجنوں افراد کو بدہضمی اور قے کی شکایت پر لائے گئے، جہاں ان متاثرہ مریضوں کو طبی امداد دے کر گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی قومی ادارہ برائے اطفال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا نے ایکسپریس کو بتایا کہ عید کے تین دن کے دوران 250 سے زائد کم عمر اور کم سن بچوں کو قے اور اسہال کی علامات میں اسپتال لایا گیا جہاں اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں ان متاثرہ بچوں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی، بعدازاں ان بچوں کو گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔تاہم بعض بچوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کردیاگیا، پروفیسر جمال رضا نے بتایا کہ رمضان المبارک کے فوراً بعد عید کے تہوار پر کھانے پینے میں بدپرہیزی اور بسیار خوری کی وجہ سے گیسٹرو کے مرض نے جنم لیا انھوں نے بتایا کہ گیسٹرو کا مرض غیر ضروری اور مرغن وتیز مصالحے دارکھانوں اور زیادہ کھانے کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے انھوں نے والدین سے درخواست کی کہ گیسٹروکا شکار بچوں کو او آر ایس ملا پانی پلایا جائے اورنرم غذائیں کھلائیں اسہال زیادہ ہونے کی صورت میں بچے کو فوری اسپتال پہنچایا جائے، انھوں نے کہاکہ بچوں کو بازارکی مضر صحت کھانے پینے کی اشیا سے روکا جائے گھر کا ابلا ہوا پانی پلایا جائے بڑی عمر کے افراد مصالحے دار مرغن غذاؤں کی بجائے سادے کھانوں کے ساتھ دہی اور سلاد کھائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close