سندھ

عزیر بلوچ کو نہیں جانتا، یہ سوال ان سے کریں جن کے پاس وہ تھا: نثار کھوڑو

کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں سرکاری کالج کے افتتاح کے موقع پر وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اگر عزیر بلوچ مقدمات میں مطلوب تھا تو اسے گرفتار کرنے کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہے۔ پیپلز پارٹی کا عزیر بلوچ سے کوئی تعلق نہیں۔

 وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے سچل گوٹھ میں سرکاری کالج کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد میڈٰیا سے بات چیت کرنے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کے پیپلز پارٹی سے تعلق کا کوئی علم نہیں، نہ ہی عزیر کو جانتا ہوں۔ نثار کھوڑو عزیر بلوچ سے متعلق میڈیا کے سوالوں سے پریشان بھی دکھائی دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو عزیر بلوچ کا سوال ان سے کریں جن کے پاس عزیر بلوچ تھا اور کتنے عرصے بعد گرفتاری دکھائی گئی ہے۔ چودھری نثار سے متعلق سوال کے جواب میں نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کو کچھ نہ کچھ مسئلہ پیدا کرنا ہوتا ہے، چار سدہ واقعے پر عدالتی کمیشن بنانے کی بات کی تو اس میں کیا قباحت ہے۔ وزیر تعلیم سندھ نے میئر کے اختیارات کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میئر کا انتخاب ہونے کے بعد ہی اختیارات کی بات آئے تو بہتر ہو گا، جلدی کس بات کی ہے۔ ماضی میں اختیارات اور فنڈنگ ہونے کے باوجود کراچی کے دیہی علاقوں کو نظر انداز کیا گیا اور اب اختیارات کی بات کی جارہی ہے۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close