Featuredسندھ

پاک بحریہ نے کئی روزسے سمندرمیں پھنسی ایرانی کشتی کو ریسکیو کرلیا

کراچی:پاک بحریہ نے اورماڑہ سے 186کلومیٹردورسمندرمیں امدادی آپریشن کرتے ہوئے ایرانی کشتی کو ریسکیو کیا اور امداد فراہم کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی کشتی انجن خراب ہونے پرکئی روزسے سمندرمیں پھنسی ہوئی تھی اور کشتی پرعملے کے 13افرادسوارتھے جن کے پاس اشیائے خورونوش ختم ہوچکی تھیں۔پاک بحریہ نے ایرانی کشتی کو ریسکیو کیا اور مدد فراہم کرتے ہوئے عملے کواشیائے خورونوش اورطبی امداد دی ۔ترجمان بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں سی کنگ ہیلی کاپٹر نے ایرانی کشتی کو امداد فراہم کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close