سندھ

اسحاق ڈار کی گورنر سندھ عشرت العباد خان سے ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی، ملاقات کےدوران دونوں رہنماؤں نے کراچی آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا عہد کیا تھا کہ کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے، کراچی آپریشن سے شہر کا امن بحال ہوا، امن کو نقصان پہچانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان سندھ میں امن و امان اور موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈارنےوزیراعظم کیجانب سے گورنرسندھ کی خیریت بھی دریافت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close