سندھ

’’ اکیلے نا جانا ہمیں چھوڑ کر ‘‘ شہباز شریف نے گانا گنگنا کر سب کو حیرا ن کر ڈالا

کراچی :سابق وزیراعلی پنجاب نے ’’ اکیلے نا جانا ہمیں چھوڑ کر ‘‘ گانا گنگنا کر سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ویسے تو اپنے جوشیلے خطاب اور تقریر کے دوران علامہ اقبال کے اشعار پڑھنے کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں مگر انہوں نے شہر قائد میں انتخابی مہم کے آغاز پر ایک مقامی ہوٹل میں احمد رشدی کا مشہور زمانہ گانہ گا کر سب کو حیران کر دیا۔یہی نہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہوٹل میں عوام کے اسرار پر ’اکیلے نا جانا، ہمیں چھوڑ کر تم، تمھارے بنا ہم بھلا کیا جیئیں گے‘ گایا۔ مقامی گلوکار کے ساتھ گانا گا کر بہت اچھا لگا۔سابق وزیراعلی پنجاب کے گانے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگوں کی جانب سے اسے خوب سراہا اور پسند کیا جارہا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close