سندھ

بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

دبئی کی بعد آج کراچی میں اجلاس ہوگا، بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں نئے وزیراعلی کی نامزدگی کا امکان ہے جبکہ دبئی میں کئے جانے والے فیصلوں پرپی پی کے ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں بھی لیا جائے گا۔

بلاول بھٹوکی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا، اجلاس میں پارٹی چیئرمین دبئی بیٹھک میں ہونے وا لے فیصلوں پرپیپلز پارٹی سندھ ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔

بلاول بھٹو کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کا باضابطہ نامزد کئے جانے کا امکان ہے، بلاول بھٹو نئے کپتان کی نئی کابینہ کے ارکان اور ان کے قلمدان پر بھی مشاورت کریں گے، کابینہ میں نئے چہرے لائیں جائیں گے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی جمعرات کو ہو گی اور جمعے کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلا کر نئے وزیراعلیٰ کیلئے رائے شماری کرائی جائے گی

اس سے قبل دبئی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر اعلی سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مواد علی شاہ کو نئے وزیر اعلی سندھ نامزد کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close