Featuredسندھ

اللہ سے معافی مانگو فاروق ستار،25سال سے اسلحے کے زورپرکھالیں چھین رہے ہو:ووٹرز نے ایم کیو ایم رہنما کو کھری کھری سنا دیں

کراچی:ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے اپنے حلقے کھارادر کا دورہ کیا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے میمن مسجد چلے گئے جہاں انہیں نمازیوں نے گھیر لیا، ان کی خوب کلاس لی اور کھر ی کھری میں سنائیں۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ مجھ سے بہادرآباد میں اسلحے کے زور پر کھال چھیننے کی کوشش کی گئی، اللہ سے معافی مانگو فاروق ستار،25سال سے اسلحے کے زورپرکھالیں چھین رہے ہو،اب ووٹ مانگنے آگئے ہو۔ووٹرز کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر بار انہیں ووٹ دیتے ہیں رہنماﺅں کے پاس تو لینڈ کروزرآ جاتی ہیں لیکن عوام کی حالت نہیں بدلتی اور اب مسجد میں ووٹ مانگنے آ گئے ہیں۔اس موقع پر شہریوں نے فاروق ستار کو گھیر لیا اور کچھ لوگوں نے ان کے حق میں بھی باتیں کیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر اس بار آپ نے منتخب کیا تو انسان کے بچے بن کر کام کریں گے، آپ ہمیں ووٹ دیں اس بار ہم صحیح طریقے سے کام کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close